دو خالہ زادبہنوں نے سال 2015ء میں کامیابیاں سمیٹ کر شوبز میں میدان مار لیا

جمعرات 31 دسمبر 2015 13:31

دو خالہ زادبہنوں نے سال 2015ء میں کامیابیاں سمیٹ کر شوبز میں میدان مار ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) دو خالہ زادبہنوں نے سال 2015ء میں کامیابیاں سمیٹ کر شوبز میں میدان مار لیا ۔ سال 2015ء کے آغاز میں اداکارہ نور نے بطور ہدایتکارہ اپنی فلم ” عشق پازیٹو “ شروع کی تھی اور دسمبر کے آخر میں اس کو مکمل کر لیا ۔ اس کے علاوہ اداکارہ نور کی ایک اور فلم ” خدائے ذوالجلال “ کی نمائش بھی نئے سال میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نور کو کراچی کے نجی ٹی وی چینل سے بطور میزبان مارننگ شو کرنے کی بھی پیشکش ہوئی اور آج کل وہ ” جاگو پاکستان جاگو “ کے نام سے مارننگ شو کر رہی ہیں ۔ جبکہ ان کی خالہ زاد بہن فلمسٹار ثناء نے سال 2015ء میں فلم ” عشق پازیٹو “ اور ہدایتکار فاروق مینگل کی فلم ” ہجرت “ میں آئٹم سونگ پکچرائز کروائے جبکہ ڈائریکٹر خالد حسن کی ترکی میں بننے والی فلم ” زہر عشق “ کی شوٹنگ میں بھی حصہ لینے کے بعد دو روز قبل ہی ترکی سے وطن واپس پہنچی ہیں ۔ اداکارہ ثناء کراچی میں بننے والی ایک درجن ڈرامہ سیریل میں بھی کام کر چکی ہیں ۔ واضح رہے کہ نور اور ثناء آپس میں سگی خالد زاد بہنیں بھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :