ہالی ووڈ کی اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم’دی فورس اویکنز‘ کاچین میں پریمیئر
جمعرات 31 دسمبر 2015 13:41
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء )ہالی ووڈ کی مشہورِ زمانہ سائنس فکشن ایکشن ایڈونچر اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم دی فورس اویکنزکا چین میں پریمیئر‘ اداکار ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔اس موقع پر اپنے پسندیدہ کرداروں اور نامور اداکاروں کو دیکھنے کیلئے مداح بیحد پر جوش دِکھائی دئیے۔
(جاری ہے)
پریمیئر میں جہاں ایک طرف اسٹار وارز کے نامور کردار اسٹورم ٹروپر، آر ڈی-ڈی ٹو، یوڈااورڈارتھ ویڈرکا روپ دھارے مداح ریڈ کارپٹ پر دیکھنے والوں کو انٹرٹین کرتے رہے تودوسری جانب فلم کے اداکار بھی بیحد خوش دکھائی دئیے جبکہ شائقین کی بڑی تعداد میں تھیٹر پہنچی۔
جے جے ابرامز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور اڑن طشتریوں پرسوار ہوکر نئے خلائی مشنزپر روانہ ہوتے ہیں۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جان بویگا،ڈیزی ریڈلے،ایڈم ڈرائیور،ا?سکر ایساق،اینڈی سرکس،ہیریسن فورڈ اور مارک ہیمل سمیت دیگر شامل ہیں۔فلم 9جنوری کو چینی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.