ماہرین آثار قدیمہ کو 800سال پرانا موبائل فون مل گیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 31 دسمبر 2015 13:56

ماہرین آثار قدیمہ کو 800سال پرانا موبائل فون مل گیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر2015ء)ماہرین آثار قدیمہ نے ایک انوکھا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے 800سال پرانا موبائل فون دریافت کر لیا ہے۔ماہرین کے اس دعویٰ کے بعد سازشی نظریات کے حامی افراد کے مابین ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ ماہرین کو آسٹریلیا سے مٹی کی بنی ہوئی ایسی چیز ملی ہے، جس کی شکل جدید موبائل فون سے ملتی جلتی ہے۔

نوکیا کے پرانے ماڈل کے موبائل سے ملتی جلتی اس چیز پر قدیم زبانوں میں کچھ لکھا ہوا بھی ہے۔

(جاری ہے)

یہ لکھائی بالکل موجودہ زمانے کے بٹنوں کی شکل میں ہے۔زیادہ معلومات سامنے نہ ہونے کےباعث بہت سے لوگ اسے افواہ قرار دے رہے ہیں۔تاہم خلائی مخلوق پر یقین رکھنے والے اسے خلائی مخلوق کی موجودگی کے ثبوت کے طور پر لے رہے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ 800سالہ پرانا یہ فون ثبوت ہے کہ خلائی مخلوق زمین پر آئی تھی، اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے کہ اس فون سے ماضی اور مستقبل کا سفر بھی ثابت ہوتا ہے۔ان افراد کا خیال ہے کہ یہ ماڈل کسی ایسے شخص نے بنایا ہوگا جسے مستقبل کے بارے میں تمام معلومات تھیں۔