تمام ویڈیو سیلفی پوسٹ کرنے کی نہیں ہوتی۔ پولیس گرفتار بھی کر سکتی ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 31 دسمبر 2015 14:11

تمام ویڈیو سیلفی پوسٹ کرنے کی نہیں ہوتی۔ پولیس گرفتار  بھی کر سکتی ہے

کولمبس، اوہائیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر2015ء) حکام نے بتایا ہے کہ انہوں نے فیس بک پر ویڈیو سیلفی پوسٹ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس شخص نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر فیس بک پر پوسٹ کی تھی۔ فرینکلین کاؤنٹی شیرف کے آفس کے مطابق 28سالہ رٹگرس کے بارے میں کسی نے مخبری کی کہ اس نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرتے ہوئے ویڈیو سیلفی پوسٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

شیرف آفس کے ڈپٹی نے فیس بک سے رٹگرس کے بارے میں معلومات لیں اور اسے گرفتار کر لیا۔اس پر ڈرائیونگ کےدوران شراب پینے کا الزام ہے۔ شیرف زیچ سکاٹ کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال شوشل میڈیا کی طاقت کو ظاہر کر تی ہے۔ شوشل میڈیا سے مشکوک افراد کو ، خود یا دوسروں کو نقصان پہنچانے سےروکا جا سکتا ہے۔سکاٹ نے شوشل میڈیا کو کاؤنٹی کے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لیے اہم ٹول قرار دیا۔