ایسا آدمی نہیں جو کسی سے معافی مانگ لوں،پرویز مشرف

جمعرات 31 دسمبر 2015 14:59

ایسا آدمی نہیں جو کسی سے معافی مانگ لوں،پرویز مشرف

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویزمشرف نے کہا ہے کہ میں ایسا آدمی نہیں جو کسی سے معافی مانگ لوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزکراچی میں فلم ہو من جہاں کے پریمئر شو میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے اکبر بگٹی کے صاحبزادے جمیل بگٹی کامعذرت کادعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا میں ایساآدمی نہیں کہ کسی سے معافی مانگوں ، جمیل بگٹی کا دعویٰ غلط ہے۔واضح رہے کہ اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل اکبر بگٹی نے یہ دعویٰ کیاتھا کہ پرویز مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے اکبر بگٹی قتل کیس میں معافی کا پیغام بھیجا ہے لیکن والد کے قاتلوں کو معاف نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :