ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ

جمعرات 31 دسمبر 2015 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں درپیش مسائل کے حوالے سے ایف بی آر کو خط لکھا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں ایف بی آر سے اپیل کی گئی ہے کہ ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کے باعث ٹیکس ریٹرن فائل کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے۔ کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن کی تاریخ 31 دسمبر سے بڑھا کر 31جنوری2016 تک کی جائے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پریکٹیشنرز سے ریٹرن فائل کروانے کے لیے تاریخ میں توسیع ضروری ہے

متعلقہ عنوان :