وریندر سہواگ بھارتی ٹیم سے اخراج کا دکھ تاحال نہ بھلا سکے

جمعرات 31 دسمبر 2015 15:54

وریندر سہواگ بھارتی ٹیم سے اخراج کا دکھ تاحال نہ بھلا سکے

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31دسمبر- 2015ء) ریٹائرمنٹ کے کئی ماہ بعد وریندر سہواگ اس دکھ کا اظہار کئے بناء نہیں رہ سکے کہ وہ 2013ء میں اپنے ڈراپ کئے جانے کے انداز سے خوش نہیں تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیم سے اخراج کی اطلاع اںہیں اخبارات سے ملی مگر سلیکٹرز ، ٹیم انتظامیہ یا بی سی سی آئی نے مطلع کرنے کی زحمت تک نہیں کی ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ آسٹریلیا کیخلاف دو ٹیسٹ میچز میں رنز نہیں کر سکے تھے لیکن امید تھی کہ باقی دو ٹیسٹ میچوں کے بعد ہی انہیں ڈراپ کیا جائے گا ۔ سہواگ نے کہا کہ کاش سلیکٹرز ان آخری دو ٹیسٹ میچوں کے ساتھ انہیں ریٹائرمنٹ کا آپشن دے دیتے ۔