سال 2015، دنیا بھر میں خام تیل، خوردنی پام آئل، گندم، چینی سمیت بیشتر کموڈیٹیز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجودپاکستان میں مہنگائی کا دوردورہ رہا
جمعرات 31 دسمبر 2015 16:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) سال 2015کے دوران دنیا بھر میں خام تیل، خوردنی پام آئل، گندم، چینی سمیت بیشتر کموڈیٹیز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان میں صارفین کو مہنگائی سے نجات نہ مل سکی بلکہ بعض اشیا کے نرخ بڑھ گئے اور کم آمدن طبقے کو تو مہنگائی نے کچل کر ہی رکھ دیا۔اس وقت پاکستان میں پٹرول عالمی مارکیٹ سے کم وبیش44 روپے لیٹر اور چینی20 روپے فی کلو مہنگی ہے جبکہ دال ماش کی قیمتیں تو مرغی کے گوشت سے بھی زیادہ ہو چکی ہیں، چائے کی پتی کے نرخ1سال میں 230 روپے فی 950 گرام بڑھ گئے ، 1سال میں دال مسور11 روپے، چنے کی دال47، کابلی چنا28 اور کالاچنا32 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا، آٹے پر عالمی رجحان کے برعکس 6 روپے فی کلو بڑھ گئے،گندم کی قیمتوں پربھی اثرانہ ہوا۔
(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.