عدنان سمیع کو لفٹ کروا دی گئی۔

جمعرات 31 دسمبر 2015 16:05

عدنان سمیع کو لفٹ کروا دی گئی۔

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر2015ء)گذشتہ کئی سالوں سے لٹکتے ہوئے عدنان سمیع کی بھارتی شہریت کا فیصلہ بالآخر ہو ہی گیا ہے اور بھارتی میڈیاکے مطابق گلوکار عدنان سمیع کو بھارتی شہریت مل گئی ہے۔ عدنان سمیع کی بھارتی شہریت کا اطلاق یکم جنوری 2016سے ہوگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اپنی بیوی سے دست درازی کے کیس کی وجہ سے ان کی شہریت کا معاملہ کافی پیچیدہ ہو گیا تھا جس کا فیصلہ آخر کار آج ہو گیا ہے۔ ماضی قریب میں پاکستانی وزارتِ داخلہ کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ کو لے کر تضحیک آمیز رویے کے جواب میں عدنان سمیع کو سخت الفاظ میں جواب بھی دیا گیا تھا۔