اسلام آباد:نوجوان لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 31 دسمبر 2015 16:07

اسلام آباد:نوجوان لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔31 دسمبر۔2015ء)شمس کالونی میں نوجوان لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ لڑکے آصف خان اور لڑکی عمارہ دونوں کا تعلق میانوالی سے تھا۔

(جاری ہے)

لڑکی اسلام آباد کے ایک ہوسٹل میں مقیم تھی جبکہ آصف خان ایک مقامی این جی او میں کام کرتا تھا۔ آصف نے پہلے لڑکی کو گولی ماری اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔ دونوں کو مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔