پنجاب فوڈ اتھارٹی اورمحکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے لاہورمیں غیرقانونی مذبحہ پرچھاپا مارکر35من گوشت قبضے میں لے لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 31 دسمبر 2015 16:07

پنجاب فوڈ اتھارٹی اورمحکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے لاہورمیں غیرقانونی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔31 دسمبر۔2015ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی اورمحکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے لاہورمیں غیرقانونی مذبحہ پرچھاپا مارکر35من گوشت قبضے میں لے لیا ،،فوڈ اتھارٹی کی ایک دوسری ٹیم نے چائے کی غیرمعیاری پتی کے گودام پرچھاپا مار کر گودام سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہورمیں غیرمعیاری اشیائے خورونوش کوتلف کرنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، ڈائریکٹرآپریشنزعائشہ ممتاز کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اورمحکمہ لائیو اسٹاک کی مشترکہ ٹیم نے چونگی امرسدھوکے علاقے میں قائم غیرقانونی مذبحہ پرچھاپا مارا، ٹیم نے35من گوشت قبضے میں لیکر10 افرادکوحراست میں لے لیا جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دوسری ٹیم نے انسپکٹر فریحہ انورکی قیادت میں دہلی گیٹ میں چائے کے گودام پر چھاپامارا،جہاں چائے کی پتی کے نمونے مضرِ صحت پائے گئے،گودام میں 4ہزار 225 کلو پتی ذخیرہ کی گئی تھی،ٹیم نے نمونے لیبارٹری بھجوا کر گودام سیل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :