بھارتی حکومت نے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خان کو بھارتی شہریت دے دی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 31 دسمبر 2015 16:09

بھارتی حکومت نے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خان کو بھارتی شہریت دے دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔31 دسمبر۔2015ء) بھارتی حکومت نے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خان کو بھارتی شہریت دے دی ہے ، عدنان سمیع خان نے اپنا پاکستانی پاسپورٹ بھی سفارتخانے کو واپس بھجوا دیا ہے اور یکم جنوری 2016 ء سے وہ خود کو بھارتی شہری کہلائیں گے۔

(جاری ہے)

عدنان سمیع خان کے بھارتی شہریت لینے کے حوالے سے ہدایت کار پرویز کلیم نے کہا کہ پہلے عدنان سمیع کے پاس کینیڈین شہریت تھی اب انڈین ہے تو کوئی بات نہیں ، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے نظریات دولت کمانا ہوتے ہیں وہ ایسا ہی کرتے ہیں ، عدنان سمیع خان کیلئے پاکستان سے زیادہ دولت ضروری تھی اس لئے انہوں نے پاکستان کی بجائے بھارتی شہریت کو ترجیح دی لیکن یہ بات قابل شرم ہے ، پرویز کلیم نے کہا کہ اس سے قبل بھارت میں پاکستانی فنکاروں راحت فتح علی خان ، غلام علی کے ساتھ بھی بھارتیوں نے جو سلوک کیا وہ پوری دنیا کے سامنے ہے ، عدنان سمیع کا یہ اقدام قابل مذمت ہے۔

متعلقہ عنوان :