برطانوی کپتان الیسٹرکک نے مائیک بریرلی کی فتوحات کا ریکارڈ برابر کردیا

جمعرات 31 دسمبر 2015 16:09

برطانوی کپتان الیسٹرکک نے مائیک بریرلی کی فتوحات کا ریکارڈ برابر کردیا

ڈربن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31دسمبر- 2015ء) انگلش ٹیم نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کیخلاف ڈربن ٹیسٹ جیتا تو یہ الیسٹر کک کی 42 ٹیسٹ میچوں میں 18 ویں کامیابی تھی جس نے انہیں سابق کپتان مائیک بریئرلی کے ہم پلہ کردیا جنہوں نے 31 ٹیسٹ میں 18 فتوحات حاصل کی تھیں ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں مائیکل وان 26 کامیابیوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ اینڈریو سٹراس 24 فتوحات کے ساتھ دوسرے اور پیٹر مے 20 کامیابیوں کی بدولت تیسرے نمبر پر ہیں ۔ الیسٹر کک 18 کامیابیوں کی بدولت اب مائیک بریرلی کے ساتھ کامیاب ترین انگلش کپتانوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔