سال 2015ء میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فروخت شرح منافع 322 ملین ڈالر رہی‘ رپورٹ

جمعرات 31 دسمبر 2015 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 2015ء میں فروخت منافع کی شرح 322 ملین ڈالر رہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بروکریج انویسٹ اور فنانس سیکیورٹیز لمیٹڈ کے تجزیہ نگاروں نے بتایا کہ پاکستان ایکویٹیز نے غیر ملکی بہاؤ کی اصلاح میں انضمام ہوتی ہوئی معیشتوں کے کوریلیشن کی منظر کشی کی اور سال 2015ء میں فروخت شرح منافع میں 322 ملین ڈالر غیر ملکی بہاؤ رہا۔

(جاری ہے)

تاہم انکا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت اس میں شامل نہیں ہے۔ جیسا کہ حبیب بنک کی نجکاری پر غور کیا جا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونیوالی 800 ملین ڈالر کی بھاری رقم کا بھی شمار نہیں کیا گیا۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ رقم بھی شمار کی جاتی ہے تو بیرونی بہاؤ منافع 478 ملین ڈالر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :