بارسلونا فارورڈ لائنل میسی نے کلب کی جانب سے اپنے 500ویں میچ میں گول سکورکیا

جمعرات 31 دسمبر 2015 17:10

بارسلونا فارورڈ لائنل میسی نے کلب کی جانب سے اپنے 500ویں میچ میں گول ..

نوکیمپ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) اسپین فٹبال لیگ لا لیگا میں بارسلونا نے ریال بیٹس کوچارصفرسے شکست دے کرلیگ میں برتری برقراررکھی۔ ارجنٹائن کے فارورڈ لائنل میسی نے کلب کی جانب سے اپنے پانچ سوویں میچ میں گول اسکورکیا۔

(جاری ہے)

نوکیمپ پرکھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم حریف پرپوری طرح حاوی رہی، ہیکوویسٹرمین کے اون گول کی بدولت کیٹلان کوایک صفرکی برتری ملی،ارجنٹائن کے اسٹارفارورڈ لائنل میسی نے نیمارکے ساتھ عمدہ مووو بناتے ہوئے ٹیم کیلئے دوسرا گول اسکورکرڈالا، بارسلونا کیلئے پانچ سوواں میچ کھیلنے والے میسی کا یہ چارسوپچیسواں گول تھا۔

لوئزسواریزنے دوسرے ہاف میں دومرتبہ گیند کوجال میں پہنچا کربارسلونا کوچارصفرسے فتح دلادی، سواریزپندرہ گول کے ساتھ لیگ کے ٹاپ اسکورربن گئے۔میچ سے قبل بارسلونا کی جانب سے جیتے گئے کلب ورلڈ کپ اوردیگرٹرافیزکوشائقین کے سامنے پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :