محمد عامر کیلئے واپسی کے بعد ابتدائی عرصہ مشکل ہوگا، انضمام الحق
جمعرات 31 دسمبر 2015 19:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء) سابق قومی کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو معافی کے بعد دوبارہ کھیلنے کا حق حاصل ہے اور پی سی بی کو چاہئے کہ وہ ان کیلئے واپسی میں آسانی فراہم کرے۔
(جاری ہے)
انہوں نے اعتراف کیا کہ محمد عامر کیلئے واپسی کے بعد ابتدائی عرصہ کافی مشکل ہوگا جنہیں عوام اور میڈیا کے علاوہ کچھ ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی مخالفت درپیش رہے گی لیکن وقت کے ساتھ حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر اب بھی پاکستانی ٹیم کی خدمت کر سکتا ہے۔ سابق کپتان نے پی ایس ایل میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے انتخاب پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے اس حوالے سے ہوم ورک نہیں کیا گیا اور یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ وقار یونس سمیت بعض دیگر مستحق کھلاڑی کیوں نظر انداز کر دیئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.