کمشنر کراچی نے کمشنرآفس میں کھلی کچہری کی روایات قائم کر دی

جمعرات 31 دسمبر 2015 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی نے کمشنر آفس میں شہریو ں کے مسا ئل اور انکی شکا یا ت کے فوری ازالے کیلئے عام شہریوں کیلئے کمشنر آفس میں پہلی با ر کھلی کچہری لگانے کی روایت قائم کردی ۔ شہریوں نے بڑی تعداد میں کھلی کچہری میں شرکت کی اور اپنے مسائل اور شکایا ت سے کمشنر کو آگاہ کیا ،کمشنرکراچی نے عام لو گوں کی درخواستیں براہ راست وصول کیں اور انکے حل کیلئے فوری احکامات بھی صادر کیئے ۔

کمشنرکراچی نے عام شہریوں سے کھلی کچہری کیلئے جمعرات کا دن مختص کیاہے،کمشنر کراچی نے اپنے ایک جا ری بیان میں شہریوں سے درد مندانہ اپیل کی کہ شہری اپنے مسائل اور شکا یتوں کی تفصیل ایک سادہ کا غذ پر تحریر کر کے کمشنر ہاؤس کی کھلی کچہری میں تشریف لے کر آئیں تاکہ ان کے مسائل اور شکایتوں کا فوری طورپر ازالہ کیا جاسکے ، انھو ں نے کہاکہ کھلی کچہری کہ اس اقدام سے حکومت کے عوام کیلئے فراہم کردہ وسائل عام عوام تک حصولی میں آسانی ملے گی ، انھو ں نے مزیدکہا کہ کمشنر آفس اداروں کے درمیا ن شکا یا ت دور کر نے کے سلسلے میں باہمی رابطوں کے فرائض انجا م دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کا بر اہ راست فائدہ عوام کو پہنچ رہا ہے اور یہی حکو مت کی ترجیحات ہیں کمشنر آفس دن بہ دن نا صرف شہر یو ں کے بلکہ اداروں کیلئے بھی امید کا مر کز بنتا جا رہا ہے،اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کمشنری نظام میں کھلی کچہری کے قیام سے نئی تاریخ رقم کردی۔

متعلقہ عنوان :