یونائیٹڈ بزنس گروپ کی فیڈریشن الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد تمام افواہوں کا خاتمہ ہوگیا ہے ،کاٹی
جمعرات 31 دسمبر 2015 19:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) کورنگی ایسوسی ایشن کے صدر زاہد سعید، سینئر نائب صدر سلیم الزمان اور نائب صدر سید واجد حسین اور دیگر نے ایف پی سی سی آئی میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر،چیئر مین افتخار علی ملک سمیت دیگر لیڈران کو ایف پی سی سی آئی الیکشن 2016 میں منتخب ہونے والے صدرعبدالرؤف عالم ، سینئر نائب صدر سید خالد تواب سمیت دیگر منتخب نائب صدور کو فیڈریشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
زاہد سعید نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کی فیڈریشن الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد تمام افواہوں کا خاتمہ ہوگیا ہے اور یہ کامیابی تاجروصنعتکاربرادری کے اتحاد اور ملکی معاشی ترقی کاضامن ثابت ہوسکتا ہے لہذا اب یکجا ہوکر ملک اور معیشت کودرپیش مسائل کو حل کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ملک کی معاشی ترقی سے وابستہ ہے اور یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم منیر کی قیادت میں ملکی معاشی ترقی کے لیے ہرکرداراداکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کانتیجہ ہے ،تاجروصنعتکاربرادری کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کیے جائیں ، یونائیٹڈ بزنس گروپ کی قیادت نے ثابت کردیا کہ تاجربرادری یکجا اور متحد ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پوری تاجربرادری کی جانب سے کیے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کی جائے اور تمام تاجروصنعتکاربرادری کے مسائل پر بھرپورتوجہ دیتے ہوئے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.