امریکی سفارتخانے سے جعلی دستاویزات پر ویزے حاصل کرنے والا ایجنٹ گرفتار

جمعرات 31 دسمبر 2015 20:21

امریکی سفارتخانے سے جعلی دستاویزات پر ویزے حاصل کرنے والا ایجنٹ گرفتار

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 دسمبر۔2015ء) ایف آئی اے اسلام آباد زون نے امریکی سفارتخانے سے جعلی دستاویزات پر ویزوں کے حصول کی کوشش کرنے والے ایجنٹ محمد شفیق کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے جعلی دستاویزات پر امریکی سفارتخانے میں ویزے کیلئے 250 درخواستیں بھیجیں جن میں سے 50 پر جعلسازی سے ویزہ بھی حاصل کر لیا گیا۔ راجہ محمد شفیق نامی ملزم کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے جس نے 9 ہزار امریکی ڈالر لیکر مختلف لوگوں کے جعلی کاغذات تیار کرائے۔