امپائرنگ کی دنیا میں اپنا لوہا منوانیوالے پاکستانی علیم ڈار ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب

جمعرات 31 دسمبر 2015 20:34

امپائرنگ کی دنیا میں اپنا لوہا منوانیوالے پاکستانی علیم ڈار ایک اور ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 دسمبر۔2015ء) ایمپائرنگ کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے والے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں۔ وہ 2 جنوری کو اپنے کیرئیر کا 100 واں ٹیسٹ میچ سپروائز کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2 جنوری کو جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہو گا جس میں ایمپائرنگ کے فرائض علیم ڈار سرانجام دیں گے اور یہ ان کے کیرئیر کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہو گا۔

واضح رہے کہ سٹیو بکنر اور روڈی کرٹز کے بعد علیم ڈار یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے ایمپائر ہوں گے۔اس موقع پر انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں بہت سپورٹ کیا ہے جبکہ وہ اپنے اہلخانہ کے بھی شکرگزار ہیں جن کی سپورٹ سے یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :