کراچی ، سال نو کے موقع پر منچلوں کو ساحل پر جانے سے روکنے کے لئے پولیس نے تمام راستے بند کر دئیے

شہریوں نے انتظامیہ کے اقدامات کو انصاف کے منافی قرار دیا

جمعرات 31 دسمبر 2015 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 دسمبر۔2015ء) کراچی میں سال نو کا جشن منانے والے منچلوں کو ساحل پر جانے سے روکنے کے لئے پولیس نے ساحل کی جانب جانے والے تمام راستے بند کر دئیے ہیں۔ شہریوں نے سال نو کے موقع پر انتظامیہ کے اقدامات کو انصاف کے منافی قرار دیا ہے۔انتظامیہ نے سال نو پر شہریوں کو سمندر پر جانے سے روکنے کے انتظامات کر لئے۔

پولیس نے ساحل کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی صورت شہریوں کا سکون خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔شہریوں نے سال نو کے موقع پر پولیس کے اقدامات کو نا مناسب قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سال کے آخری لمحات سے لطف اندوز ہونے کے لئے ساحل پر جانا چاہتے ہیں، پولیس پابندی کے بجائے سکیورٹی میں اضافہ کرے۔پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ ساحل سمندر پر 3400 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ ون ویلنگ کرنے اور بغیر سا ئلنسر موٹر سائکل چلانے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :