گزشتہ سال حکومت نے امن کاتحفہ دیا، اس سال مزید خوش خبریاں دینگے، 2016ء ملک اور قوم کیلئے خوشیوں اور ترقی کا سال ہوگا
مسلم لیگ(ن)سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجرکا بیان
جمعرات 31 دسمبر 2015 21:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ 2016ء ملک اور قوم کیلئے خوشیوں اور ترقی کا سال ہوگا۔2015ء عوام کی فتوحات اور امن کا سال تھا جس میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے قوم کو امن اور معاشی ترقی کے تحفے دئیے، نئے سال میں انشااﷲ حکومت عوام کو مزید خوش خبریاں دے گی اور جمہوریت اورمعیشت کی ترقی کا جاری سفر مزیدتیزہوگا۔
انہوں نے عوام کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے برسراقتدار آتے ہی ملکی معیشت کی ڈگمگاتی کشتی کو سنبھالادے کربھنور سے نکالااور ایسی مثبت اورٹھوس معاشی پالیسیاں دیں کہ جن کے طفیل ملک میں ترقی کا سفرتیز ترین ہوااور پاکستان کا دنیا میں اعتباربحال ہوا۔(جاری ہے)
اب امریکہ ہو یا یورپ یا پڑوسی ملک بھارت پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرنے پرمجبور ہیں۔
اس کا سارا کریڈٹ قائدجمہوریت میاں محمد نوازشریف اور ان کی مخلص ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی ترقی کے لئے دن رات ایک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 2015ء پرنظردوڑائی جائے تو پورے سال میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپوزیشن کی طرف سے شدیدرکاوٹوں،الزام تراشی اور ناروااحتجاجی مہم کے باوجودعوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا اور قوم کو میٹرو، موٹرویز ،غیرمعمولی کسان پیکج ، ہیلتھ پیکج کے علاوہ کئی دوررس نتائج کے حامل منصوبے دئیے جن کی وجہ سے ملک آنے والے دنوں میں ایک مثالی ملک کے طورپرابھرکرسامنے آئے گا۔ علی اکبرگجر نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران پرقابوپانے کے لئے بھی تہہ دل سے کوشاں ہے اور وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ 2018ء توانائی کے بحران کے خاتمہ کا سال ہوگا۔اب تک مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام سے جو بھی وعدے کئے تھے ، سب پورے کئے ہیں اور انشاﷲ توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے حکومتی کوششیں رنگ لائیں گی اور جلد ملک سے اندھیرے ختم کرکے گاؤں گاؤں روشنیاں پھیلائی جائیں گی۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.