ہماری سیاست اصولی ،ایمانداری اور دیانتداری پر مشتمل ہیں،پارٹی میں کسی بھی قسم کے غیر اخلاقی عمل کی گنجائش نہیں

عوامی نیشنل پارٹی )ولی( کے سیکریٹری جنرل قاسم جان کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 31 دسمبر 2015 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء ) عوامی نیشنل پارٹی ولی ضلع کورنگی کے آرگنائزنگ کمیٹی اور کارکنوں کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز سندھ کے سیکریٹری جنرل قاسم جان کی سربراہی میں مہران ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں ضلعی کابینہ کے لیے اتفاق رائے سے بشیر احمد کو ضلعی صدر ،افسر خان سینئر نائب ،مجیب الرحمن نائب صدر،شمش الرحمن جنرل سیکریٹری ،شوکت خان ڈپٹی جنرل سیکریٹری ،روزی دین جوائنٹ سیکریٹری ،انذرگل فنانس سیکریٹری ،سکندر خان سالار اور شمشیر خان کو سیکریٹری اطلاعات منتخب کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاسم جان نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست اصولی ،ایمانداری اور دیانتداری پر مشتمل ہیں اس لیے ساتھیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے کردار کا خاص خیال رکھیں اور باچا خان وولی خان کی تحریک کو نظریاتی بنیادوں پر منظم کریں کیونکہ پارٹی میں کسی بھی قسم کے غیر اخلاقی اور غیر سیاسی عمل کی گنجائش نہیں ہے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ جو جماعتیں اپنے آئین ومنشور اور اصولوں پر عمل نہیں کرتی ان سے یہ توقع کیونکر کی جائے کہ وہ اقتدار میں آکر انصاف کا بول بالا کریں گی، انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی ولی کی مرکزی کمیٹی نے پارٹی آئین سے تمام آمرانہ ترجیحات ختم کرکے پارٹی آئین کو اپنی اصل شکل میں بحال کردیاہے اور پارٹی آئین فیصلوں کا اختیار نیچے سے لیکر اوپر ی سطح تک یکساں مرتب کردیا ہے اس لیے اب ادنی کارکن سے لے کر مرکزی عہدیدار پارٹی آئین کا پابند ہے ،سیکریٹری جنرل نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وارڈ کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل شروع کریں ،پاک چین کاریڈور کے حوالے سے قاسم جان نے کہا کہ پختون سمجھتے ہیں کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہو ،اس لیے ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پختون اپنے خلاف کسی بھی سازش کو قبول نہیں کریں گے ۔