مودی کا اچانک دورہ لاہور،بھارتی وفد ایئرپورٹ پردو لاکھ 10ہزار روپے کی ہائی ٹی کرگیا، بل پی آئی اے کو ادا کر ناپڑگیا

جمعرات 31 دسمبر 2015 21:47

مودی کا اچانک دورہ لاہور،بھارتی وفد ایئرپورٹ پردو لاکھ 10ہزار روپے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے اچانک دورہ پاکستان کے موقع پر ایئرپورٹ پر رکھنے والے 100رکنی وفد کو ہائی ٹی کرانے کا خرچہ پی آئی اے نے اداکر نیکا انکشاف ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارتی وفد کو ہائی ٹی کرانے کا دو لاکھ 10ہزار روپے کا بل پی آئی اے نے سول ایوایشن کو ادا کیے ہیں ۔پی آئی اے کی جانب سے ادا کیے گئے پیسے سول ایوایشن کے افسر شیر علی نے وصول کیے ہیں ۔واضح رہے کہ نریندر مودی کے ہمراہ 112رکنی وفد کابل سے اچانک لاہور پہنچا جہاں صرف 11شخصیات کو ٹرانزٹ ویز ہ فراہم کیا گیا جبکہ 100رکنی وفد کو لاہور ایئرپورٹ پر ہی ٹھہرایا گیا جہاں ان کی ہائی ٹی کا انتظام بھی کیا گیا ۔