صوابی میں انجنیئرنگ کے ہونہار طلباء نے 1 لیٹر میں 70 کلومیٹر چلنے والی گاڑی بنا ڈالی

muhammad ali محمد علی جمعرات 31 دسمبر 2015 22:30

صوابی میں انجنیئرنگ کے ہونہار طلباء نے 1 لیٹر میں 70 کلومیٹر چلنے والی ..
صوابی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.31دسمبر 2015 ء) صوابی میں انجنیئرنگ کے ہونہار طلباء نے 1 لیٹر میں 70 کلومیٹر چلنے والی گاڑی بنا ڈالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تمام تر مشکل حالات اور محدود وسائل کے باوجود پاکستان کے ہونہار نوجوان اپنی محنت اور لگن کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

یوں ہی خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی میں کچھ انجنیئرنگ کے ہونہار طلباء نے اپنی محنت اور لگن سے پاکستانیوں کیلئے ایک شاندار ایجاد کی ہے۔ ان طلباء نے ایک ایسی گاڑی بنائی ہے جس کی لاگت انتہائی کم ہے اور صرف 1 لیٹر پیٹرول میں 70 کلومیٹر کا سفر طے کر لیتی ہے۔ باقی تفصیلات جاننے کیلئے ویڈیو ملاحظہ کیجیے: