دبئی میں آگ کی لپیٹ میں آنے والے معروف ہوٹل میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 31 دسمبر 2015 23:17

دبئی میں آگ کی لپیٹ میں آنے والے معروف ہوٹل میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.31دسمبر 2015 ء) دبئی میں آگ کی لپیٹ میں آنے والے معروف ہوٹل میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیو ائیر نائٹ پر دبئی کے معروف دبئی شاپنگ مال سے ملحقہ علاقے میں واقع معروف ہوٹل کو خوفناک آگ نے لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ اس ہوٹل میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو سردیوں کی تعطیلات منانے دبئی گئے تھے۔ امدادی ٹیموں کی جانب سے آگ بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔