دبئی ہوٹل حادثہ، 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جنوری 2016 00:33

دبئی ہوٹل حادثہ، 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.31دسمبر 2015 ء) دبئی ہوٹل حادثہ میں 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات مو صول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیو ائیر نائٹ پر دبئی کے معروف دبئی شاپنگ مال سے ملحقہ علاقے میں واقع معروف ہوٹل کو خوفناک آگ نے لپیٹ میں لے لیا ہے جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب دبئی کے پولیس چیف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے کے باعث ہوٹل میں موجود 14 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلچل مچ جانے کے باعث ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا جنہیں اسی وقت طبی امداد دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کسی جانی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :