دبئی ہوٹل میں حادثہ، نوجوان جوڑے کی جانب سے جلتی ہوئی عمارت کیساتھ مسکراہٹ بھری سیلفی نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جنوری 2016 01:38

دبئی ہوٹل میں حادثہ، نوجوان جوڑے کی جانب سے جلتی ہوئی عمارت کیساتھ ..

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.31دسمبر 2015 ء) دبئی ہوٹل میں حادثے کے وقت نوجوان جوڑے کی جانب سے جلتی ہوئی عمارت کیساتھ مسکراہٹ بھری سیلفی نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو ائیر نائٹ پر دبئی کے معروف دبئی شاپنگ مال سے ملحقہ علاقے میں واقع معروف ہوٹل کو خوفناک آگ نے لپیٹ میں لے لیا ہے جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت پر جہاں ہر کوئی فکر مند ہے، ایک نوجوان جوڑے کی جانب سے حادثے کے وقت جلتی ہوئی عمارت کیساتھ مسکراہٹ بھری سیلفی لی گئی اور فوری اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈال دیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس تصویر کے جاتے ہی ایک طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔ لوگوں کی جانب سے اس جوڑے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ لوگوں کا سیلفی لینے کا جنون حد سے بڑھ گیا۔ کس وقت اور موقع پر سیلفی لینی ہے لوگ بھول چکے ہیں۔ لوگ حیران ہیں کہ اس قدر بڑی تباہی کے باوجود کس طرح کوئی اتنی بڑی مسکراہٹ کے ساتھ اس طرح سیلفی لے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :