لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے بازسر ویوین رچررڈ پاکستان سپر لیگ سے منسلک ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 1 جنوری 2016 11:47

لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے بازسر ویوین رچررڈ پاکستان سپر لیگ سے منسلک ہوگئے

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخباریکم جنوری- 2016ء) لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے بازسر ویوین رچررڈ بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سے منسلک ہوگئے ہیں ۔دنیائے کرکٹ میں اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور سابق ویسٹ انڈین بلے باز پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کی ٹیم سے منسلک ہوئے ہیں ، 63سالہ ویوین رچرز کوئٹہ کے کھلاڑیوں کے بلے بازی کے اسرار و رموز سے آگاہی دیں گے ۔

کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کے حکام کے مطابق رچرڈز دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ویوین رچررڈ 1974ء سے 1991ء کے دوران ویسٹ انڈیز کے لیے 121ٹیسٹ اور187ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔