دبئی ہوٹل میں آتشزدگی ، فوٹوگرافر کو 48 ویں منزل سے صحیح سلامت ریسکیو کر لیا گیا

میرے پاس مدد کے لیے انتظار کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا ، نجی اخبار کے فوٹوگرافر کی گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جنوری 2016 12:00

دبئی ہوٹل  میں آتشزدگی ، فوٹوگرافر کو 48 ویں منزل سے صحیح سلامت ریسکیو ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جنوری 2016 ء) : دبئی میں گذشتہ رات بُرج خلیفہ کے قریب ہوٹل میں لگنے والی آگ میں 35 کے قریب افراد زخمی ہوئے لیکن بلڈنگ میں پھنسے افراد میں نجی اخبار کا ایک فوٹوگرافر بھی شامل تھا جسے ایک خراش تک بھی نہیں آئی۔ نئے سال کے آغاز کے 40 منٹ قبل پیدا ہونے والی صورتحال فلپائنی فوٹو جرنلسٹ ڈینس بورجا کی زندگی میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے جس میں انہوں نے اپنی موت کو نہایت قریب سے دیکھا ہو گا۔

48 ویں منزل پر پھنسے ہوئے ڈینسن کے پاس سوائے مدد کے لیے انتظار کرنے کے اور کوئی چارہ نہیں تھا۔ ڈینسن نے اس ہولناک واقعہ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا میں تصاویر لینے میں مصروف تھا جب میرے ساتھی نے ایک دم چلاتے ہوئے مجھے آگ سے متعلق آگاہ کیا، جس کے بعد میں نے اپنا سامان اکٹھا کرتے ہوئے اٍدھر اُدھر دیکھا اور حالات کو سمجھنے کی کوشش کی، اسی دوران میں نے دیکھا کہ میرا ساتھی بھاگ چُکا ہے۔

(جاری ہے)

میں اپنا سارا سامان اُٹھا کر بالکنی کی جانب لپکا اور مدد کا انتظار کرنے لگا۔ 30 سے 40 منٹ کے طویل انتظار کے بعد سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے مجھے ریسکیو کیا، ڈینس نے بتایا کہ حادثے کے وقت کچھ زیادہ لوگ اس فلور پر موجود نہیں تھے۔ ڈینس کا کہنا ہے کہ انتظار کے وہ 30 سے 40 منٹ میری زندگی کا سب سے لمبا انتظار تھا ، مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا ، تاہم بعد ازاں ڈینس کو بغیر کسی زخم کے زندہ بچا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :