پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے تعلیمی ادارو ں میں سردی کی چھٹیاں کم کردی گئیں

پنجاب میں سال نوکے آغاز کیساتھ ہی سکول کھل گئے،خیبرپختونخوا ہ میں10فروری کو کھلیں گے

جمعہ 1 جنوری 2016 12:17

پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے تعلیمی ادارو ں میں سردی کی چھٹیاں کم کردی ..

لاہور،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سردی کی چھٹیاں کم کردی گئیں، پنجاب میں سال نو کے آغاز کیساتھ ہی سکولوں کا بھی آغاز ہو گیا اور جمعہ کو طلباء و طالبات کو سکول جانا پڑا جبکہ خیبرپختونخوا میں سکول10فروری کو کھلیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں سردی کی شدت کم ہوتے ہی حکومت کی جانب سے سرکاری سکول کھولنے کا حکم جاری کیا گیا جس کے بعد سال نو کا آغاز ہوتے ہی پنجاب کے مختلف سکول کھول دیئے گئے اور اساتذہ کی طرف سے طلباء و طالبات کو 2016ء کے پہلے دن حاضری یقینی بنانے کی ہدایات کی گئیں، تاہم پہلے دن حاضری نہ ہو نے کے برابر تھی ۔

ادھرخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ڈھائی ماہ سے کم کرکے ڈیڑھ ماہ کردی گئیں۔سوات ، شانگلہ ،بونیر،ایبٹ آباداوردیر میں اساتذہ اور طلبہ کو 10فروری کو حاضری کی ہدایات کردی گئی۔ اس سلسلے میں صوبائی محکمہ تعلیم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسوں کو سرکلر ارسال کردیا ہے۔ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں مارچ میں سالانہ امتحانات کا انعقاد ہوگا۔ پہلی بار این ٹی اسی کے ذریعے امتحانات ہوں گے جس کی تیاری کے لیے چھٹیوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔