نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز ، پاکستانی سکواڈ کا اعلان آج متوقع

جمعہ 1 جنوری 2016 12:40

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز ، پاکستانی سکواڈ کا اعلان آج متوقع

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخباریکم جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی 20 میچز کے لئے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 15، 17 اور 22 جنوری کو کھیلی جا ئے گی ۔ سیریز کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان آج کیا جا سکتا ہے ۔

اوپنر رفعت اللہ ، فاسٹ باولر عمران خان جونئیر اور سہیل تنویر پہلے ہی فٹنس کیمپ سے ڈراپ ہو چکے ہیں ۔ پیسر عمر گل 100 فیصد مینجمنٹ کو متاثر نہیں کر سکے لیکن ان کی ٹیم میں واپسی ہوگی ۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی سے پہلے یہ قومی ٹیم کی آخری سیریز ہے اس لئے مینجمنٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی تجربات نہیں کرنا چاہتی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان کی منظوری کے بعد سکواڈ 15 یا 16 رکنی رکھنے کا فیصلہ ہو گا ۔

ٹیم میں شمولیت کے لیے شاہد آفریدی ، احمد شہزاد ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، صہیب مقصود ، افتخار احمد ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، انور علی ، عماد وسیم ، محمد عرفان ، وہاب ریاض ، عمر اکمل، عامر یامین ، عمر گل اور سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باولر محمد عامر مضبوط امیدوار ہیں ۔ ٹیم مینجمنٹ دراز قد فاسٹ باولر محمد عرفان کی فٹنس سے مطمئن نہیں ہیں تاہم سلیکشن کمیٹی کے مطابق انہیں روٹیشن پالیسی کے مطابق کھلایا جا سکتا ہے ۔