کلاشنکوف سے گاڑی بھی سٹارٹ کی جا سکتی ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 1 جنوری 2016 12:52

کلاشنکوف  سے گاڑی بھی سٹارٹ کی جا سکتی ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2016ء)ایک ویڈیو کے مطابق دوفوجیوں نے اپنی کلاشنکوفوں سے ڈیڈ بیٹری گاڑی کو سٹارٹ کرنے کا میاب مظاہرہ کیا ہے۔ دونوں نے پہلے دو گاڑیوں کو قریب قریب کھڑا کیا پھر اپنی کلاشنکوں اور بیرل صاف کرنے والے راڈ کی مدد سے دوگاڑیوں کی بیٹری کے ٹرمنلز کو ملا دیا۔ صحیح بیٹری سے کرنٹ جب ڈیڈ بیٹری میں پہنچا تو حیرت انگیز طور پر گاڑی سٹارٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس مظاہرے میں دونوں فوجیوں کو بجلی کے جھٹکے بھی برداشت کرنا پڑے۔ دونوں فوجیوں نے یہ مظاہرہ کرنے سے پہلے کلاشنکوفوں سے گولیاں نکال دی تھی۔کافی عرصے پہلے بننے والے یہ ویڈیو آج کل نیٹ پر پھر سے وائرل ہورہی ہے۔ اے کے 47 یا کلاشنکوف کو 66سال پہلے روسی میخائل کلاشنکوف نے بنایا تھا۔ جلد ہی یہ تمام افواج کا پسندیدہ ہتھیار بن گیا۔ ترقی یافتہ ممالک کی افواج اب بھی زیادہ تر کلاشنکوف کا ہی استعمال کرتی ہیں۔