پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کل اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ سپروائز کریں گے

جمعہ 1 جنوری 2016 12:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) ایمپائرنگ کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے والے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں۔

(جاری ہے)

علیم ڈار کل ہفتہ کو اپنے کیرئیر کا 100 واں ٹیسٹ میچ سپروائز کریں گے جس میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہو گا جس میں ایمپائرنگ کے فرائض علیم ڈار سرانجام دیں گے اور یہ ان کے کیرئیر کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہو گا،علیم ڈار 99 ٹیسٹ میچوں کے علاوہ 178 ایک روزہ میچوں اور 35 ٹی 20 میچوں میں بھی امپائرنگ کر چکے ہیں۔

۔ واضح رہے کہ سٹیو بکنر اور روڈی کرٹز کے بعد علیم ڈار یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے ایمپائر ہوں گے۔اس موقع پر انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں بہت سپورٹ کیا ہے جبکہ وہ اپنے اہلخانہ کے بھی شکرگزار ہیں جن کی سپورٹ سے یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔