دلشان نے جے سوریاکا 14سال پرانا ریکارڈ پاش پاش کر دیا

جمعہ 1 جنوری 2016 13:01

دلشان نے جے سوریاکا 14سال پرانا ریکارڈ پاش پاش کر دیا

نیلسن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء)سری لنکن تلکرتنے دلشان بطور اوپنر کیلنڈر ایئر میں زیادہ رنز بنانے والے سری لنکن پلیئر بن گئے۔

(جاری ہے)

دلشان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 91رنز کی اننگز کھیل کر ہم وطن سابق بلے باز سنتھ جے سوریا کا 14 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ جے سوریا نے 2001ئمیں 1202 رنز بنائے تھے۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں دلشان نے 91رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کو فتح دلائی بلکہ کیلنڈر ایئر میں 1207 رنز بنا کر نیا ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔