بھارت میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی

جمعہ 1 جنوری 2016 14:13

بھارت میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی

ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) بھارت میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں ٹیلی کام سیکٹر کوریگولیٹ کرنے والے ادارے کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ عرصہ کے دوران بھارت میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی وجوہات میں سمارٹ فونز کی قیمتوں اور موبائل فون کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلے کے باعث کال ریٹس میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ موبائل فون صارفین کی تعداد کے لحاظ سے چین دنیابھر میں پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :