چوہدری صادق گجر شہید فٹبال ٹورنامنٹ، گلالی پور ، عثمان کلب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 1 جنوری 2016 14:13

چوہدری صادق گجر شہید فٹبال ٹورنامنٹ، گلالی پور ، عثمان کلب نے سیمی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء)سالانہ چوہدری صادق گجر شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں ٹھیکری والا کلب، سرلی کلب، گلالی پور کلب اورعثمان کلب چبہ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا،سیمی فائنل مقابلوں کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی میاں اجمل آصف اور چیئرمین یونین کونسل ٹھیکری والا رانا محمود اختر مہماناں خصوصی تھے،انسپکٹر پنجاب پولیس چوہدری منصور صادق گجر، ٹورنامنٹ سیکرٹری حاجی سعید جٹ،فنانس سیکرٹری رانا عمران اور جوائنٹ سیکرٹری رانا عرفان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی، گذشتہ روز ٹھیکری والا، فیصل آباد میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلوں میں گلالی پور کلب نے بشیراں کلب کو 2-0 گول سے، ٹھیکری والا کلب نے العمر کلب چبہ کو 5-4 پنلٹی ککس سے، عثمان کلب چبہ نے مزارہ کلب کو 1-0 گول سے اور سوہل کلب نے سرلی کلب کو 5-4 پنلٹی ککس سے شکست دے کر ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی رانا محمد اشرف خان نے بتایا کہ فائنل کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ٹورنامنٹ میں ضلع فیصل آباد کی 32 ٹیموں نے ناک آؤٹ سسٹم پر شرکت کی -