بھارت ،ٹریفک حادثے میں نو افراد ہلاک ، سترہ زخمی

جمعہ 1 جنوری 2016 14:21

بھارت ،ٹریفک حادثے میں نو افراد ہلاک ، سترہ زخمی

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں ٹریفک حادثے میں نو افراد ہلاک جبکہ سترہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مرنے والوں کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی۔ دوسری جانب پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :