بازو موڑے بغیر کبھی بھی 'دوسرا' نہیں کرایا جاسکتا ، روی چندرن ایشون

جمعہ 1 جنوری 2016 14:28

بازو موڑے بغیر کبھی بھی 'دوسرا' نہیں کرایا جاسکتا ، روی چندرن ایشون

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) بھارتی کے آف اسپنر ایشون کا کہنا ہے کہ بازو موڑے بغیر کبھی بھی 'دوسرا' نہیں کرائی جاسکتی تاہم وہ لیگ بریک کے ذریعے اپنی باوٴلنگ میں جدت لانے کے لیے پرامید ہیں۔اسپین کے خفیہ ہتھیاروں سے مالا مال ایشون اپنے باوٴلنگ میں سرپرائز لیگ بریک شامل کرنے جارہے ہیں لیکن وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ 'دوسرا' سیدھے ہاتھ کے ساتھ نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

2015 کا سال یادگار طریقے سے منایا جہاں انھوں نے پے درپے سیریز کے بہترین کھلاڑی کے اعزازات حاصل کئے جہاں انہوں نے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی کامیابی سے ہمکنار کرانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ایشون اپنی سلو باوٴلنگ سے مضبوط بلے بازوں کو اپنا نشانہ بناتے آئے ہیں خصوصا ان کی کیرم بال کو جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز سمیت دنیا کے بڑے بڑے بلے باز کھیلنے سے قاصر نظر آئے۔ایشون اپنی آف اسپین باوٴلنگ میں لیگ بریک کو شامل کرنے کو غلط نہیں سمجھتے۔