مقبوضہ کشمیر میں نئے سال کے آغاز پر آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ، 10 مزدور جاں بحق،4 شدید زخمی ،حالت تشویشناک
جمعہ 1 جنوری 2016 14:34
سری نگر/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) مقبوضہ کشمیر میں نئے سال کے آغاز پر آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 10 مزدور جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع امبان کے علاقے دلواس کے چندر کوٹ کیمپ میں کنسٹرکشن کمپنی کے کچھ ملازمین سو رہے تھے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 مزدور بری طرح جھلسنے کے باعث جاں بحق جب کہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق چاروں کی حالت تشویشناک ہے۔مرنے والوں میں سے پانچ کی شناخت روہیت،شوکت،راکیش،عرفان اور دیس راج کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ ہی بتائی جا رہی ہے تاہم واقعے مکمل تحقیقات کے بعد ہی صحیح وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.