بجلی کا بحران حل نہ کرسکنے پر، گھانا کے وزیر توانائی مستعفی

جمعہ 1 جنوری 2016 14:34

بجلی کا بحران حل نہ کرسکنے پر، گھانا کے وزیر توانائی مستعفی

اکرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) افریقی ملک گھانا کے وزیر توانائی کوابینا ڈونکور نے بجلی کا بحران حل نہ ہونے اور مناسب اقدامات کرنے میں ناکامی پرمستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بجلی کا بحران حل نہ ہونے اور مناسب اقدامات کرنے میں ناکامی پر افریقی ملک گھانا کے وزیر توانائی کوابینا ڈونکور نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ملک میں بجلی کی کمی وجہ سے سے لوگوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہتا ہے اور اس لوڈ شیڈنگ کے ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک کے برعکس غریب افریقی ممالک میں ایسا کم ہی دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی وزیر نے مناسب کارگردگی نہ دکھانے پر استعفیٰ دیا ہو۔

متعلقہ عنوان :