ریلوے کے مسافروں کو لائف انشورنس دیدی گئی ہے،ریلوے کے اندر بڑی تبدیلی آئی ہے ‘سعد رفیق
جمعہ 1 جنوری 2016 14:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کے مسافروں کو لائف انشورنس دیدی گئی ہے،ریلوے کے اندر بڑی تبدیلی آئی ہے،محکمے سے سستی، کاہلی اور لوٹ مار کے کلچر کا خاتمہ کر دیا گیا ہے،محکمہ میں یہ بہتری اور تبدیلی ریلوے کی انتظامیہ اور محنت کشوں کے تعاون سے آئی ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس مالی سال میں حکومت نے محکمہ ریلوے کو 38 بلین کا ہدف دیا تھا اور ابھی 6 ماہ کا عرصہ ہوا ہے تو ہم 35 بلین سے آگے جا رہے ہیں۔ گزشتہ سال 2014ء میں بھی ہم نے حکومت کو 32 ارب روپے کما کر دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اڑھائی سال کے عرصے میں ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں ایک کروڑ 20 لاکھ مسافروں کا اضافہ ہوا ہے، مال گاڑیاں جو پہلے ایک ماہ میں صرف 12 سے 14 چلتی تھیں آج 300 سے زیادہ چل رہی ہیں، محکمے کی اراضی کو بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے اور (ای) ٹکٹنگ کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اپنے ملازمین کے 5 ارب سے زائد کے واجبات بھی ادا کر چکے ہیں جبکہ پنشنرز کی قطاروں کے نظام کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.