قومی تائیکوانڈو ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز کل ہونگے

جمعہ 1 جنوری 2016 14:52

قومی تائیکوانڈو ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز کل ہونگے

اسلام آباد ۔ یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) قومی تائیکوانڈو ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز کل ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمید ہال میں شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، منتخب ٹیم آئندہ ماہ 6 سے 16 فروری تک بھار ت میں کھیلے جانے والے سیف گیمز میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں۔