اسو اکیڈمی اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان انڈر13 فٹبال میچ پرسوں کھیلا جائیگا

جمعہ 1 جنوری 2016 14:54

اسو اکیڈمی اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان انڈر13 فٹبال میچ ..

اسلام آباد ۔ یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) اسو اکیڈمی اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان انڈر13- فٹ بال میچ اتوار کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسلام آباد سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر سید شرافت حسین بخاری مہمان خصوصی ہونگے اور میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔