مخالف کو چت کرنیوالے سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائیسن کو ہوور بورڈ نے گرادیا

جمعہ 1 جنوری 2016 15:11

مخالف کو چت کرنیوالے سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائیسن کو ہوور بورڈ ..

نیویارک (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخباریکم جنوری- 2016ء) ہوور بورڈ کی سواری مزیدار تو ہے مگر آسان نہیں ، بچوں کا کھیل لگنے والی یہ چیز بڑے بڑوں کو گرادیتی ہے ۔ باکسنگ رنگ میں مخالفین کو چت کرنے والے مائیک ٹائی سن کو چھوٹے سے ہوور بورڈ نے چت کردیا ۔

(جاری ہے)

ہوور بورڈ یوں تو شاندار سواری ہے لیکن اس پر قابو رکھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے ، آج کے نوجوان اس کھیل کے پکے کھلاڑی ہیں لیکن اکثر کھلاڑی اب بھی اس کھیل م یں ایک دم اناڑی ہیں ۔ رنگ میں مخالفین پر مکوں اور گھونسوں کی بارش کرکے گرانے والے امریکی سابق ہیوی ویٹ چیمپئن ہوور بورڈ پر سواری کے دوران گر پڑے ۔ فلپائن میں بھی ہوور بورڈ پر سروس ادا کرنے پر پادری کو معطل کر دیا گیا ۔