کراچی : ’ ہو من جہاں ‘ کا پریمئیر شو، عائشہ عمر کی کار حادثے کے بعد پہلی تقریب میں شرکت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جنوری 2016 15:21

کراچی : ’ ہو من جہاں ‘ کا پریمئیر شو، عائشہ عمر کی کار حادثے کے بعد  ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جنوری 2016 ء) : پاکستانی فلم ” ہو من جہاں“ کے کراچی پریمئیر میں جہاں پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے ستاروں نے شرکت کی وہیں دو ہفتے قبل ایک خوفناک کار حادثے کا شکار ہونے والی عائشہ عمر نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

پریمئیر شو کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ اس فلم میں اداکاری اور میوزک قابل تعریف ہے ۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر عائشہ عمر کی میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں عائشہ عمر کا کار حادثے میں زخمی ہونے والا ہاتھ واضح نظر آ رہا ہے۔ یاد رہے کہ عائشہ عمر کو ڈاکٹرز نے مکمل صحتیابی کے لیے 6 ماہ کا وقت دے رکھا ہے جس کے بعد وہ مکمل صحتیاب ہو جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :