ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی اسمبلی کی سابق سپیکر فہمیدہ مرزا اور ان کے بیٹے کو نوٹس جاری

جمعہ 1 جنوری 2016 15:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی اسمبلی کی سابق سپیکر فہمیدہ مرزا اور ان کے بیٹے کو نوٹس جاری کر کے سات روز میں جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس پیپلز پارٹی کی جانب سے دی گئی درخواست پر جاری کئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فہمیدہ مرزا اور ان کے بیٹے نے بدین میں انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فہمیدہ مرزا اور ان کے بیٹے رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کر لیا ۔