امریکہ میں بیروزگار نوجوان کو 15 بچے پیدا کرنے پر قید کی سزا

جمعہ 1 جنوری 2016 15:49

امریکہ میں بیروزگار نوجوان کو 15 بچے پیدا کرنے پر قید کی سزا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) امریکہ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص کو زیادہ بچے پیدا کرنے پر عدالت نے جیل بھیج دیا۔ سزا یافتہ شخص نے 13 خواتین میں سے بچے پیدا کیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نورمین بینیٹ نامی شخص نے اتنے سارے بچے پیدا کیے مگر اپنے ذمہ چائلڈ سپورٹ کی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہ کروائی جو بڑھتے بڑھتے 50 ہزار ڈالر ہو گئی جس پر اسے دوبارہ گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

جج مارلن پوک نے ملزم کو دو آپشن دیئے کہ یا تو اپنے ذمہ واجب الادا رقم ایک مہینے میں ادا کر دو ورنہ 90 دن کے لیے دوبارہ جیل چلے جاؤ۔ عدالت کے ریکارڈز سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ نورمین کے دراصل 13 نہیں بلکہ 15 بچے ہیں جو اس نے 13 خواتین سے پیدا کیے ہیں مگر 2 بچوں اور 2 خواتین کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

نورمین نے عدالت کو بتایا کہ میں ایک کنسٹرکشن کمپنی میں کام کرتا تھا مگر سردی کا موسم آنے کے باعث کام بند ہو گیا اور میں بے روزگار ہو گیا جس کی وجہ سے میں رقم ادا نہیں کر سکا۔

میں نے اوہاما ایئر پورٹ پر نوکری کے لیے درخواست دی مگر وہاں سے مجھے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ جج نے اتنے سارے بچوں کی پرورش کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نورمین کو ایک مہینے میں رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔ اب نورمین آئندہ ہفتے عدالت پیش ہو گا۔ تب تک اگر اس نے رقم ادا نہ کی تو اسے 90 روز کے لیے دوبارہ جیل بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :