Live Updates

عوامی نیشنل پارٹی کا عمران خان کے شوکت خانم میں طالبان رہنما کے علاج کے اعتراف پر تشویش کا اظہار

جمعہ 1 جنوری 2016 15:51

عوامی نیشنل پارٹی کا عمران خان کے شوکت خانم میں طالبان رہنما کے علاج ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان نے شوکت خانم ہسپتا ل میں عمران خان کی طرف سے طالبان رہنما کے علاج کے اعتراف پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردوں کے سہولت کار کا مقدمہ درج کرنے کے علاوہ یہ تحقیقات بھی کی جائیں کہ شوکت خانم ہسپتا ل میں اور کتنے طالبان رہنماؤں کا علاج کیا گیااور کہا کہ چھوٹے صوبوں میں جس طرح سہولت کاری کے شک میں مقدمات قائم کئے گئے اسی طرح عمران خان کے از خود اعتراف کے بعد دہشت گردی کا مقدمہ چلا کر سماعت فوجی عدالت میں کی جائے ۔

(جاری ہے)

زاہد خان نے کہا کہ جب اے این پی نے پنجابی طالبان کی موجودگی کا کہا تو اسوقت توجہ نہیں دی گئی لاہور ،سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب میں داعش کے ٹھکانوں اور گرفتاریوں کے بعد پنجاب میں بھی فوجی آپریشن کے ذریعے داعش کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات فوری طور پر کئے جائیں۔زاہدخان نے مزید کہا کہ مردان میں خودکش حملہ حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے جب تک نیشنل الیکشن پلان پر من و عن عمل نہیں کیا جائے گا دہشت گردوں کی پیداواری فیکٹریوں کا بند ہونا نا ممکن ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :