دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 1 جنوری 2016 15:54

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ یکم جنوری۔2015ء) ملک کے دریاؤں اور آبی ذخائر تربیلا ، منگلا اور چشمہ میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال کے تحتدریائیسندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد19500کیوسک اور اخراج 8000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 10100کیوسک اور اخراج 10100کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد10800کیوسک اور اخراج6000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 8100کیوسک اور اخراج8100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

واپڈا کی رپورٹ کے مطابقجناحبیراج میں پانی کی آمد21700کیوسک اور اخراج 14200کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کیآمد7000کیوسک اوراخراج 11000 کیوسک، تونسہ میں آمد17400 کیوسک اور اخراج 17400کیوسک، پنجند میں آمد4600کیوسک اور اخراج صفر، گدومیں آمد 26500کیوسک اور اخراج 21400کیوسک، سکھربیراج میں پانی کیآمد23800کیوسک اور اخراج صفرکیوسک اور کوٹری بیراج میں پانی کیآمد3500کیوسک اور اخراج 3500کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1490.08فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.320 ملین ایکڑ فٹ، منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1179.85فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.289 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.100 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال گزشتہ روز صبح چھ بجے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :